(ن) لیگ کی کارکردگی بولتی ہے،این آر او کی ضرورت نہیں

(ن) لیگ کی کارکردگی بولتی ہے،این آر او کی ضرورت نہیں

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے کہا ہے کہ ڈیل اور این آر او کی خبریں وہ لوگ اڑا رہے ہیں جنہوں نے خود ڈیلیں اور این آر اوز کئے ہیں، ہماری کاکردگی بولتی ہے ہمیں کسی این آرو کی ضرورت نہیں،ہم نے اندھیروں کو روشنیوں میں اور دہشت گردی کو امن و سلامتی میں بدلہ، مسلم لیگ (ن) نہ صرف سینٹ میں اکثریت لے گی بلکہ آئندہ عام انتخابات بھی جیتے گی، سینٹ اور آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوں گے، ہمیں کوئی ڈر نہیں، ڈر ان کو ہے جو سازش کر رہے ہیں۔ کرپشن پر بھاشن دینے سے قبل ملک کو اندھیروں میں ڈبونے والے ماضی کے ان حکمرانوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہئے,ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے کے ذمہ دار یہی حکمران تھے، جنہوں نے ذاتی لالچ ، کرپشن اور حرص کے ذریعے منصوبوں میں جان بوجھ کر تاخیر کی اور ملک میں اندھیروں کا راج رہا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور دفتر میں عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز ،سید توصیف شاہ، عامر خان،تنویر ضیا بٹ،ڈاکٹر اسد اشرف،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، جاوید اقبال سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ مخالفین جتنی چاہیں سازشیں کرلیں، اور نادیدہ قوتوں کے مہرے بن جائیں کامیان نہیں ہوں گے،انہیں ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی،ملک میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ن لیگ کی قیادت کی مقبولیت میں اضافے سے یہ خوفزدہ ہیں اور انہیں2018ء میں اپنی شکست نظر آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2017ء ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کا سال ہوگا۔

پرویز ملک

مزید : میٹروپولیٹن 1