عمران خان کے خلاف بولنے والے شہباز شریف کا ریکارڈ بھی چیک کریں

عمران خان کے خلاف بولنے والے شہباز شریف کا ریکارڈ بھی چیک کریں

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر محمد شعیب صدیقی نے عمران خان کے بارے رانا ثناء اللہ کی گفتگو کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کے بارے میں ہرزہ سرائی سے پہلے وہ اپنے قائد شہباز شریف کا ریکارڈ ضرور چیک کر لیں جنہوں نے ہنستے بستے گھر اجاڑنے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، شیشے کے گھر میں بیٹھ کر پتھر مارنیواالوں کو جواب ضرور ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنا ء اللہ پہلے ہی خدا کی پکڑ میں ہیں لیکن وہ حالات سے سبق حاصل نہیں کر رہے اور ان کا وہی وطیرہ ہے کہ اپنے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے کسی بھی دروغ گوئی سے گریز نہیں کرتے، شعیب صدیقی نے کہا کہ عمران خان پر الزام تراشی کر کے اپنا قد بلند کرنے کی کوشش کرنے والے خام خیالی میں ہیں عوام پر شریف خاندان کی اصلیت واضح ہو چکی ہے اور ایسے بے بنیاد الزامات پر کان نہیں دھریں گے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ میں حقائق کا انتظار بھی نہیں کیا اور اپنی روایتی بیان بازی کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی ہمدردی کے قابل نہیں اور ان کے استعفے کا مطالبہ مکمل طور پر جائز ہے ۔

شعیب صدیقی

مزید : میٹروپولیٹن 1