انسداد دہشتگردی میں بھرتیاں منسوخ مراد راس نے تحریک التواء جمع کرادی
لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی میں تین سو سے زائد منتخب شدہ کارپولز کا مستقبل شدید خطرے میں تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد محکمے نے کارپورلز کی بھرتیاں منسوخ کر دیں لاہور ہائی کورٹ میں حکام کے خلاف درخواست کی سماعت کے بعد نوجوانوں کا شدید احتجاج۔ مارچ 2017 میں محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب نے تین سو سے زائد کارپورلز کی بھرتیوں کا اشتہار دیا۔ بعد ازاں چالیس ہزار امیدواروں میں سے تین سو مرد و خواتین پانچ مراحل کے بعد منتخب ہوئے جنہیں جاب لیٹر بھی بھیج دیئے گئے۔ دسمبر 2017 کے اوائل میں محکمے نے اندرونی معاملات کو وجہ بنا کے تمام بھرتیاں منسوخ کر دیں۔
مراد راس