پیپلز پارٹی طاہر القادری کے ساتھ ہر فورم پر کھڑی ہو گی،اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی طاہر القادری کے ساتھ ہر فورم پر کھڑی ہو گی،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنئیر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو ہر صورت انصاف ملے گا اور یہ معاملہ وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ کے استعفے کے بغیر حل نہیں ہو گا پیپلز پارٹی طاہر القادری کے ساتھ ہر فورم پر کھڑی ہو گی ماڈل ٹاؤن میں 14معصوم افراد کے قتل کے ذمہ داروں کو انجام تک پہنچائیں گے مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے چار سالوں میں بحران کو کنٹرول کرنے کی بجائے مزید وسعت دی ہے منصوبوں کی لاگت سے زیادہ اشتہارات پر پیسے خرچ کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کی جانب سے پنجاب حکومت سے ترقیاتی منصوبوں پر جاری اشتہارات کی تفصیلات طلب کرنا خوش آئند ہے ۔

اشرف بھٹی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -