صفدر گیلانی کی اعجاز چودھری کے ساتھ ملاقات،القدس اے پی سی میں شرکت کی دعوت

صفدر گیلانی کی اعجاز چودھری کے ساتھ ملاقات،القدس اے پی سی میں شرکت کی دعوت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری سے چیئرمین سیکرٹریٹ گارڈن ٹاؤن میں جمعیت علماء پاکستان ( نورانی ) کے مرکزی جنرل سیکرٹری پیر سید محمد صفدر شاہ گیلانی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور اعجازاحمد چوہدری کو 11جنوری کو آواری ہوٹل میں تحفظ ختم نبوت و القدس آل پارٹی کانفرنس کا دعوت نامہ دیا ، اس موقع پر اعجاز احمد چوہدری نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پوری قوم ختم نبوت پر پر ایک ہے ،ختم نبوت کے قانون میں ترامیم کے حوالے سے راجہ ظفر الحق کی رپورٹ کو فوری طور پر شائع کیا جائے ،پاکستانی آئین کے مطابق کوئی بھی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بنایا جا سکتا ، حکمرانوں نے جان بوجھ کر ختم نبوت کے قانون کو چھیڑا گیا اور اس سازش میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ،ہر مسلمان مکمل طور پر ختم نبوت پر یقین رکھتا ہے ، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے ، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتل عام کے ذمہ دار رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف ہے اور حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ایک ایک خون کے قطرے کا حساب دینا پڑے گا۔