ممتاز بابر انگلینڈ روانہ،عارفشاہین قائمقام سیکرٹر ی پنجاب اسمبلی بن گئے

ممتاز بابر انگلینڈ روانہ،عارفشاہین قائمقام سیکرٹر ی پنجاب اسمبلی بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی ) سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین بابر ایک ہفتے کے سرکاری دورے پر انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔ اس ضمن میں پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد عارف شاہین نے قائمقام سینئر سیکرٹری پنجاب اسمبلی کا چارج سنبھال لیا ہے۔
عارف شاہین کا شمار پنجاب اسمبلی کے سینئر ترین افسران میں ہوتا ہے ۔ وہ اس سے قبل بھی متعدد بار قائمقام سیکرٹری پنجاب اسمبلی رہ چکے ہیں۔