مسلم لیگ(ن) کی مظلومیت کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا،میاں ایوب

مسلم لیگ(ن) کی مظلومیت کا ڈرامہ فلاپ ہو گیا،میاں ایوب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ آخر کب تک مسلم لیگ (ن) والے اپنی جھوٹی مظلومیت کا ڈرامہ رچاتے رہیں گے ا ن کی نام نہاد مظلومیت کا ڈرامہ اب فلاپ ہوچکا ہے عوام ان کو اچھی طرح سے سمجھ بھی چکے ہیں اور جا ن بھی چکے ہیں آئندہ الیکشن میں عوام ناانصافی پر مبنی سسٹم کی گود میں پناہ لینے والوں کیخلاف اپنی نفرت کا بھرپور اظہار کریں گے اور(ن )لیگ کا مکمل صفایا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ملکی آئین کو اپنے مفادات کا غلام اور خودمختاری کو غیر طاقتوں کا اسیر بنانے والوں کی سیاست میں کوئی جگہ باقی نہیں رہی نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آنے کی خوش فہمی سے باہر آکر لوٹ مار کی دولت واپس کرنے کی تیاری کریں اب ان کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی ان کا اقتدار ختم ہو چکا ہے ۔