پاکستان فریڈم موومنٹ کا ہفتہ وار تنظیم سازی کیلئے اجلاس

پاکستان فریڈم موومنٹ کا ہفتہ وار تنظیم سازی کیلئے اجلاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستا ن فر یڈم موومنٹ پارٹی کے زیر اہتمام ہفتہ وار تنظیم سازی اور ممبرز شپ ڈے پی ایف ایم سنٹرل سیکرٹریٹ لاہور میں ہوا ،صدارت کوآرڈینیٹر لاہور ڈویژن ضماد گر یوال نے کی جبکہ پی ایف ایم پنجاب شعبہ خواتین کی کوآرڈینیٹر مسرت بانو، روبینہ رضوان ،امیلہ منور،ڈاکٹر رب نواز ، افضال امین ، اعجاز فیاض ، حافظ فرقان ، افضال حمید ، تارض رحمان ، ولی قلندر ، حمزہ مظہر ، نقاش اظہر ، ارسلان خالد و دیگر کے علاوہ پی ایف ایم کے مرکزی میڈیا سیکرٹری محمد بلال صابر نے شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکا ء کو پی ایف ایم کے نظریہ اور رفاعی منصوبوں کی تفصیلات پر مبنی چےئرمین ہارون خواجہ کے خطاب پر مشتمل ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی ۔ اجلاس کے شرکا ء سے محمدبلال صابر ، مسرت بانو اور ضماد گر یوال نے خطاب کر تے ہوئے پی ایف ایم کی منفرد خصوصیات و پاکستان پلا ن کے بارے میں تفصیلاًآگاہ کیا ۔
فریڈم موومنٹ