اداروں کی ترقی میں سٹافکا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے،شاہین خالد

اداروں کی ترقی میں سٹافکا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے،شاہین خالد

لاہور( اپنے نمائندے )وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب شاہین خالد بٹ اور کمشنر افضال بھٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کی ترقی میں سٹاف کا کردار خصوصی اہمیت کا حا مل ہوتا ہے ۔سٹاف کو خوشگوار ماحول کی فراہمی ادارے کی کارکردگی میں بہتری کی ضمانت ہے ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اوپی سی آفس میں ہونے والے دوسرے اوپن ہاؤس سیشن برائے سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اوپن ہاؤس سیشن کا مقصد سٹاف کی طرف سے ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری کی تجاویز کا حصول اوران پر غور تھا۔ ڈی جی سید جاوید اقبال بخاری ، ایڈیشنل ڈی جی آغا یوسف ، کوآرڈنییٹرحاجی محمدنواز اور تمام افسران وسٹاف نے شرکت کی۔شاہین خالدبٹ اور افضال بھٹی نے کہا کہ افسران وسٹاف کے ہر ماہ ہونے والے اس غیر رسمی رابطے سے نہ صرف دفتری ماحول مزید بہتر ہوگا بلکہ سٹاف ممبران اس فورم سے اپنے مسائل بھی شیئر کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اوپی سی میں اوپن ہاؤس کی اس روایت کوجاری رکھاجائے گا تاکہ سٹاف کی طرف سے دی جانے والی تجاویز پرعمل درآمد کرکے دفتری استعداد کار میں مزید اضافہ ممکن بنایا جاسکے۔ڈائریکٹرایڈمن اسد نعیم نے گرشتہ سیشن میں سٹاف کی طرف سے دی جانے والی تجاویز اور ان پر کئے جانے والے فیصلوں کے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر اوپی سی سٹاف نے متعدد تجاویز اور مطالبات پیش کئے جس میں سے بعض پر فوری عمل درآمد کا اعلان کردیاگیا۔

اوپی سی

مزید : میٹروپولیٹن 1