عمران خان ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے،عثمان حمزہ اعوان

عمران خان ملک کو فلاحی ریاست بنائیں گے،عثمان حمزہ اعوان

لاہور(نمائندہ خصوصی ) تحریک انصاف این اے 130کے مرکزی رہنما ملک عثمان حمزہ اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک قومی نظریہ اور ایک قومی سوچ کا نام ہے جس نے ملک کو عملی طور پر فلاحی ریاست بنانے کا عزم کر رکھا ہے یہی وہ سوچ ہے جس نے ملک میں تبدیلی لانی ہے ایسی تبدیلی جس میں عوام با اختیار ہوں اور ہر شہری کو بنیادی انسانی حقوق، انصاف اور کرپشن فری پاکستان ہو۔انہوں نے کہا کہ شریفوں کی سیاست کا آخری وقت آ گیا ہے، سانچہ ماڈل ٹاؤن میں چودہ افراد کی شہادت کا حساب لیں گے، بلوچستان اسمبلی میں ن لیگ شکست و ریحت کا شکار ہے، اگلے قندرہ روز میں قوم کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1