علماء و مشائخ کو خریدنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی،حامد رضا

علماء و مشائخ کو خریدنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی،حامد رضا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ علماء و مشائخ کو خریدنے کی حکومتی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ 13 جنوری کو ثابت ہو جائے گا کہ علماء و مشائخ شہباز شریف نہیں پیر سیال شریف کے ساتھ ہیں۔ امریکی برانڈ جہاد سے پاکستان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ حکومت نیٹو سپلائی بند کر کے امریکی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب دے۔ ہمارے حکمران امریکی مرعوبیت سے باہر نکلیں۔ جنرل ضیاء نے پاکستان میں امریکی برائی کا بیج بویا ان خیالات کا اظہار انہوں نے 13 جنوری کے اجتماع کے سلسلہ میں مختلف علماء و مشائخ سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف سیاسی مقاصد کے لئے عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں۔ ن لیگ آئینی اداروں کو دباؤ میں لانا چاہتی ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف لینے کے لئے تحریک قصاص میں شریک ہوں گے اور قاتلوں کے خلاف جدوجہد میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا ساتھ دیں گے۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن قاتل حکمرانوں کے گلے کا پھندہ ضرور بنے گا۔

حامد رضا

Back to

مزید : میٹروپولیٹن 1