100کنال سے زائد سرکاری اراضی جعلی اشٹام پیپرز پر فروخت

100کنال سے زائد سرکاری اراضی جعلی اشٹام پیپرز پر فروخت

  

لاہور (عامر بٹ سے) موضع نذیر گارڈن کے عقب میں 100 کنال سے زائد قیمتی سرکاری اراضی جعلی اشٹام پیپرز کے ذریعے فروخت کرنے کا انکشاف ،جس کے باعث ایک طرف تو پنجاب حکومت کو نہ صرف اپنی انتہائی قیمتی زمینوں سے محروم ہونا پڑا بلکہ کروڑوں روپے کے جعلی اشٹام پیپرز کی وجہ سے بھی بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ، لینڈ مافیا سرکاری زمینوں کو بیچ بیچ کر اربوں روپے کے اثاثے بنانے میں کامیاب ہو گیا تفصیلات کے مطابق لینڈ مافیا نے نہ صرف سرکاری زمینوں پر سر عام تعمیرات کرنے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے بلکہ کروڑوں روپے کے مالیت کے جعلی اشٹام پیپرز استعمال کررہا ہے ایک اندازے کے مطابق قبضہ گروپ مافیا نے نذیر گارڈ ن کی بیک سائیڈ پر پختہ تعمیرات کا سلسلہ شروع کروا رکھا ہے ۔روزنامہ پاکستان نے ایسی تعمیرات کی روزنامہ پاکستان نے تصاویر اور فوٹیج حاصل کر لی ہے جس میں قبضہ گروپ انتہائی دیدہ دلیری سے تعمیرات کرنے میں مصروف ہے اور ان کو سیاسی شخصیات کی بھرپور پشت پناہی بھی حاصل ہے ذرائع نے انکشاف کیا کہ علاقہ میں موجود خالی زمینوں کو اگر پنجاب حکومت نے بروقت اپنی تحویل میں نہ لیا تو مزید اربوں روپے کی قیمتی اراضی بھی قبضہ گروپ فروخت کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے تاہم محکمہ ریونیو کے اعلیٰ افسران نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ قبضہ گروپوں کے خلاف ایسی سخت کارروئی عمل میں لائیں گے کہ لینڈ مافیا دوبارہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنے کی ہمت بھی نہیں کرے گا اب مقدمات درج کروانے کی بجائے پہلے غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا جائے گا

نذیر گارڈن

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -