پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے منشیات بحالی کے مزید پانچ اداروں کو کام سے روک دیا

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے منشیات بحالی کے مزید پانچ اداروں کو کام سے روک دیا

لاہور(پ ر)پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن نے منشیات و بحالی کے نجی اداروں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے پانچ سینٹرز کو کام کرنے سے روک دیا ہے اور ان اداروں میں مہیا کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لے کر مزید کارروائی کے لیے رپورٹ بھی مرتب کر لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائی کی اور 17اداروں کی انسیپکشن کی اور پانچ کو کام کرنے سے روک دیا ۔ ان اداروں میں فوکس آن لائف کلینک بند روڈ،سلور لائنگ ریہیبلیٹیشن سنٹر،ایڈکشن ریکوری سنٹر علامہ اقبال ٹاؤن ،شاف کلینک کمہاں روڈ،اور راہ نجات کلینک کینال بنک سوسائٹی شامل ہیں۔ ان اداروں میں نہ ہی کوئی ماہر نفسیات اور ڈاکٹر کام کر رہے تھے اورنہ ہی مستندو تربیت یافتہ عملہ ۔اگر کسی علاج گاہ میں کوئی عملہ تعینات کیا گیا تھا تووہ صرف جز وقتی تھا۔ مزید برآں امید ہسپتال رحمانپورہ اور ایمان کلینک جوہرٹاؤن کومر یض داخل کرنے سے روک دیا ہے۔ کمیشن کے ترجمان نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیشن ایسے تمام اداروں کو کام نہیں کرنے دے رہاجنہوں نے کمیشن سے تاحال لائسنس حاصل نہیں کیا ہے اورنہ ہی فرا ہمی علاج و معالجہ کے کم سے کم معیارات پر پورااترتے ہیں۔

منشیات

مزید : میٹروپولیٹن 1