فوری طور پر نگران حکومت تشکیل دی جائے اشتیاق منہاس
لاہور(پ ر) پاکستان مسلم لیگ نظریاتی کے مرکزی صدر چوہدری اشتیاق احمد منہاس ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا ہے ۔ کہ ملک میں تصادم کی صورتحال قائم ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ فوری انتخابات کے لئے قومی حکومت تشکیل دینے کی بات کریں اسی طرح ملک میں سیاسی استحکام آئے گا ۔انہوں نے کہا قوم پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے فوج کی قربانیوں کی وجہ سے ہی ملک میں معاشی خوشحالی کا دور شروع ہو۔
اشتیاق منہاس