مقبوضہ کشمیر ، قابض فو ج کے ہاتھوں 3نوجوان شہید ، سبیر ڈار سمیت 5حریت رہنما گرفتار

مقبوضہ کشمیر ، قابض فو ج کے ہاتھوں 3نوجوان شہید ، سبیر ڈار سمیت 5حریت رہنما ...

  

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع بڈگام میں ایک اورنوجوان کو شہید کردیاہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع کے علاقے چاڈورہ میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ایس ایس پی بڈگام تیجندر سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کو پتری گام میں فوجیوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں شہید کیاگیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی پولیس نے حریت رہنماؤں شبیراحمد ڈار ،محمد اقبال میر ، امتیاز احمد ریشی ،منظور احمد بٹ اور شبیر احمد بابا کو ترال جاتے ہوئے اونتی پورہ میں گرفتار کرلیا ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق یہ رہنما حال ہی شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے ترال جارہے تھے۔بھارتی پولیس نے انہیں اونتی پورہ میں گرفتار کرکے مختلف تھانوں میں منتقل کیا ہے۔شبیر احمد ڈار اور امتیاز احمد ریشی کو پانتہ چوک تھانے میں منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں عدالتی ریمانڈ پر 10جنوری تک سینٹرل جیل سرینگر منتقل کیاگیا۔ محمد اقبال میر، منظور احمد بٹ اور شبیر احمد بابا کو سنگم بجبہاڑہ کی پولیس چوکی میں منتقل کیا گیا جہاں سے ان کو اسلام آباد کے صدر تھانے میں منتقل کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے سیاسی رہنماؤں کو تھانوں اور گھروں میں نظربند کرنے کی شدید مذمت کی ہے ۔

مقبوضہ کشمیر

مزید :

علاقائی -