خیبر پختونخوا کا بینہ نے آئمہ مساجد کو ماہانہ 10ہزار روپے کا وظیفہ دینے کی منظوری دیدی

خیبر پختونخوا کا بینہ نے آئمہ مساجد کو ماہانہ 10ہزار روپے کا وظیفہ دینے کی ...

پشاور(آن لائن)صوبائی کابینہ نے صوبے میں آئمہ مساجد کو ماہانہ 10ہزار وظیفہ دینے کی منظوری دیدی ہے جس پر اگلے ماہ سے باقاعدہ عمل درآمد شروع کر دیا جائیگا۔یہ وظیفہ ان جامع مساجد کے ہراس امام کو دیا جائیگاجو دینی مدارس کے5بورڈز میں سے کسی بورڈ سے سند یافتہ،خیبر پختونخوا کا مستقل باشندہ ہو۔وظیفہ براہ راست امام مسجد کے اکاؤنٹ میں متقل کیا جائیگا۔اس مقصدکیلئے ہر ضلع کی سطح پر سرکاری کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔مساجدکمیٹیوں کو بھی مشاور ت میں شامل کیا جائیگا۔ منصوبے پرسالانہ3ارب25کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔کابینہ نے 57 پراجیکٹس کے4835ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری بھی دی جسے بعد ازاں بل کی صورت میں منظوری کیلئے صوبائی اسمبلی بھیجاجائیگا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ پشاور میں اجلا س میں صوبائی کابینہ نے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں کلاچی اورملاکنڈ ڈویژن میں اپر چترال کو باقاعدہ ضلع بنانے کی منظوری دی۔تاہم اس پر حتمی عمل درآمد الیکشن کمیشن کی طرف نئی حد بندی کے تناظر میں اعلان کردہ حالیہ پابندی اٹھنے کے بعد ہونے سے مشروط ہوگا۔صوبائی کابینہ نے جامع ثقافتی پالیسی کی بھی منظوری دی جس کے تحت علاقائی زبانوں، ادب و ثقافت،کھیلوں،لوک ورثہ کے تحفظ، ثقافتی وفود کے ملکی و غیر ملکی سطح پر تبادلے، علاقائی فنون، دست کاریوں و ہنر مندوں کی حوصلہ افزائی ، این جی اوز کو ریگولیٹ کرنے ودیگر متعلقہ امور کے بطریق احسن انجام دہی کیلئے قواعد و ضوابط مرتب کئے گئے ہیں۔صوبائی کابینہ نے غیر ممنوعہ بورکے بعض مخصوص لائسنسوں سے متعلق پالیسی کی بھی منظوری دی ۔ کابینہ نے کاروباری شراکت داری اور فرمز کی رجسٹریشن سے متعلق قانون ’’پارٹنرشپ رولز مجریہ1932ء‘‘ میں بعض ترامیم کی منظوری د ی ۔ان ترامیم کے ذریعے دیگر چھوٹے چھوٹے امور کے ساتھ ساتھ فرموں کی رجسٹریشن اور دیگر فیسوں کی شرح میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ کابینہ نے خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کی تشکیل نو پبلک پروکیورمنٹ لیگل فریم ورک کو ریگولیٹ کرنے کی منظوری بھی دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ای بڈنگ کے ساتھ ساتھ ای بلنگ اور ای ورک آرڈر کا نظام تمام محکموں میں متعارف کرایا جائے۔ کابینہ نے بجٹ سٹریٹیجی پیپر،ایلوپتیھک سسٹم (پریونشن آف مس یوز) آرڈیننس1962ء کے سیکشن۔10 کے تحت ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرزاور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کوبحیثیت انسپکٹرز مقرر کرنے کی منظوری بھی دی۔

خیبر پی کے کابینہ

مزید : علاقائی