امریکہ ، سکھوں کی تقریبات اور گوردواروں میں بھارتی سفارتکاروں کے داخلے پر پابندی

امریکہ ، سکھوں کی تقریبات اور گوردواروں میں بھارتی سفارتکاروں کے داخلے پر ...

  

نیویارک(این این آئی) امریکہ میں سکھوں نے اپنے گوردواروں میں بھارتی سفارتکاروں اور حکومتی عہدیداران کے داخلے اور خالصہ تحریک کے آغاز کی تقریبات میں شرکت پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں مقیم سکھوں کی تنظیموں کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ یہ اقدام 1984 ء میں بھارتی فوج کے سکھوں کے مذہبی مقام گولڈن ٹیمپل پر حملے اور بھارتی آئین میں سکھوں کو ہندو قرار دینے کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے۔اس حوالے سے تحریر سکھ کوآرڈینیشن کمیٹی آف ایسٹ ویسٹ اور امریکن گوردوارہ پربندھ کمیٹی نے مشترکہ طور پر پیش کی۔ یہ تنظیمیں بھارت میں سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کی جدوجہد کر رہی ہیں۔

امریکی سکھ کمیونٹی

مزید :

علاقائی -