امریکی امداد کی بندش پاکستانی معیشت پر اثر انداز نہیں ہوگی : چینی میڈیا

امریکی امداد کی بندش پاکستانی معیشت پر اثر انداز نہیں ہوگی : چینی میڈیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(آئی این پی) چین کے ریاستی ذرائع ابلاغ گلوبل ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق امریکہ اور پاکستان کے مابین ایک میکنیزم کے تحت دوریاں پیدا کی گئیں ہیں۔اپنے حالیہ اپنے اداریہ میں گلوبل ٹائمز نے لکھا ہے اگرچہ پاکستان پر جامع اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی امکا ن نہیں تا ہم چین کو پاکستان کیساتھ تعلقات میں اضافہ کرنا ہو گا۔چین بیلٹ اور روڈ کے پہلو کے تحت پاکستان کو ایک اہم پارٹنر کے طور پر د یکھتا ہے،دو طرفہ تعاون کی کیفیت کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ جلد پاکستانی معیشت کو فروغ ملے ۔حال ہی میں پاک چین دوستی نے ایک اور چوٹی سر کی ہے کہ دونوں ممالک ڈالر کی بجائے یوآن میں تجارت کریں گے اور اس کے فوری بعد امریکہ کی جانب سے ایسے اقدا ما ت کا اعلان کیا معنی رکھتا ہے۔ پاک چین کے باہمی حالیہ اقدامات سے امریکہ کو دھچکا پہنچا ہے۔ گلوبل ٹائمز لکھتا ہے چین پاکستانی عوام اور معیشت کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتا ہے ۔پاکستان کیخلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان اور مالی امداد سے انکارپاکستانی معیشت پر زیادہ اثر انداز نہیں ہو گا، چین کا پاکستان سے تعلق جیو پولیٹک فوائد کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے انفراسٹرکچراور معیشت کی ترقی کیلئے ہے،بھارت کو پاکستان کے بار ے میں نقطہ نظر تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید :

علاقائی -