افغانستان ، قندوز میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 10طالبان جنگجو ہلاک
کابل(آن لائن) افغانستان کے صوبہ قندوز میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے باعث 10 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے۔ افغان حکام کے مطابق صوبہ قندوز کے ضلع خان آباد میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں10 طالبان جنگجو ہلاک ہو گئے تاہم ان کارروائیوں میں ضلع خان آباد میں واقع متعدد دیہاتوں میں قائم طالبان جنگجوؤں کے خفیہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کارروائیوں میں پانچ سکیورٹی اہلکار ہلاک اور دو شہری بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم طالبان گروپ کی جانب سے کارروائیوں سے متعلق کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔
طالبان جنگجو ہلاک