نوشہرہ، خاتون نے جان دیکر تین سالہ بیٹے کو بچالیا

نوشہرہ، خاتون نے جان دیکر تین سالہ بیٹے کو بچالیا

  

نوشہرہ (صباح نیوز)نوشہرہ میں خاتون نے جان دے کر تین سالہ بیٹے کوریل گاڑی تلے آنے سے بچالیا۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پبی میں ریلوے سٹیشن کے قریب کرم ایجنسی سے ہجرت کرکے محنت مزدوری کرنے والا شوکت خان ریل پٹری کے قریب کرایہ کے گھر میں رہائش پذیر ہے ۔وہ گزشتہ روز صبح مزدوری کرنے گیا ہوا تھا اس کا تین سالہ بیٹا اویس شوکت ریل کی پٹری پر پتھروں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک ٹرین پہنچ گی،اویس کی والد ہ 30 سالہ بشری بی بی نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر پٹری پر کود پڑی،تین سالہ بیٹے کو دور پھینک دیا اور خود کونہ بچاسکی۔ریسکیو 1122 اور پولیس نے جاں بحق خاتون بشری بی بی کی نعش کو ہسپتال منتقل کیا۔جہاں پرپوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔تھانہ ریلوے پولیس نے رپورٹ درج کرلی ۔واقعہ کے عینی شاہدین بہادر ماں کی تعریف کرتے ہوئے اشک بار ہوگئے۔

ماں تجھے سلام

مزید :

علاقائی -