کراچی ، گارڈ نے ساتھی کی مدد سے سرکاری بینک لوٹ لیا

کراچی ، گارڈ نے ساتھی کی مدد سے سرکاری بینک لوٹ لیا

  

کراچی(آئی این پی ) کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع سرکاری بینک کے گارڈ نے ساتھی کی مدد سے 25 لوکرز توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ لئے، ملزمان نے چوری کی واردات میں گیس سیلنڈر اور لوہے کے راڈ استعمال کئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع سرکاری بینک کے گارڈ نے اپنے ساتھی کی مدد سے بینک میں رکھی جیولری لوٹ لی۔ایس ایس پی کراچی وسطی نے کہا ہے کہ بینک کے لوکرز میں موجود نقدی محفوظ رہی تاہم گارڈ نے اپنے ساتھی کی مدد سے 25 لوکرز توڑ کر تمام طلائی زیورات لوٹ لئے اور موقع سے فرار ہوگیا۔ نقب زنی کی واردات میں ملوث گارڈ صرف 3 روز قبل ہی بینک میں نوکری کے لئے آیا تھا اور اسے ایک نجی کمپنی کی معرفت سے نوکری دی گئی تھی۔ ملزمان نے چوری کی واردات میں گیس سیلنڈر اور لوہے کے راڈ استعمال کئے تاہم خوش قسمتی سے بینک لوکرز میں موجود نقدی محفوظ رہی۔حکام کے مطابق نجی کمپنی کی انتظامیہ سے گارڈ سے متعلق کوائف حاصل کر لئے گئے ہیں جن کی تصدیق کی جارہی ہے۔ جب کہ بینک میں موجود دوسرے گارڈ کو حراست میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بینک لوٹ لیا

مزید :

علاقائی -