طالبان کیخلاف امریکی ناکامی کے منفی اثرات پاکستان پر پڑنے کا خدشہ

طالبان کیخلاف امریکی ناکامی کے منفی اثرات پاکستان پر پڑنے کا خدشہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)پاکستان نے امریکی حکام کو خبر دار کیا ہے اگر طالبان کیخلاف افغان سرحد پر دونوں جانب سے عسکری حملوں میں نا کا م ہوئی تو اس کے منفی نتائج مرتب ہوں گے جو پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق اہم سفارتی ذرائع نے بتا یا کہ امریکہ کی افغانستان کیلئے نئی امریکی حکمت عملی کے اہم عنصر یہ ہے کہ وہ طالبان کیخلاف دو طرفہ فوجی کارروائی کا آغاز کرنے جارہے ہیں تاکہ فوجی آپریشن کے ذریعے طالبان کو شکست دے کر انہیں کابل حکام کی شرائط پر افغان مفاہمتی عمل کا حصہ بننے پر مجبور کیا جا ئے ۔ پا کستا ن کو امریکا کے اس بنیادی نقطہ نظر سے ہرگز اختلاف نہیں بلکہ اسلام آباد کیلئے سب سے پریشان کن پہلو یہ ہے کہ اگر طالبان کیخلاف منظم عسکر ی حکمت عملی ناکام ہو گئی تو اس کے کیا نتائج مرتب ہوں گے؟۔اس سے قبل ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس نے جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی امریکی حکمت عملی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا ہم پاکستان کیساتھ مل کر خطے کی حکمت عملی پر کام کرر ہے ہیں تاکہ دہشت گردوں کو اس خطے سے نکال پھینکیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا مجھے پختہ یقین ہے پاکستانی حکومت دہشت گردی کیخلاف امریکی حکمت عملی کی تکمیل میں مثبت کردار ادا کر سکتی ہے۔

مزید :

علاقائی -