گورنر سندھ محمدِ زبیر سے وزیر مملکت ایاز شاہ شیرازی کی ملاقات

گورنر سندھ محمدِ زبیر سے وزیر مملکت ایاز شاہ شیرازی کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر مملکت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی ایاز شاہ شیرازی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی اعجاز شاہ شیرازی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں حفظان صحت کے تقاضوں کے مطابق خوراک کو محفوظ بنانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات ، نگرانی، زراعت ، چاول ، فشنگ، فارمنگ، خوارک کے حصول کے ضمن میں مرتب کی جانے والی پالیسی سمیت دیگر امورپر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عوام الناس کو معیار اور حفظان صحت کے تقاضوں کے مطابق خوراک کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں زراعت ، چاول ، فشنگ ،فارمنگ اور دیگر ذرائع سے حاصل ہونے والی خوراک کی نگرانی کے لئے مرتب کردہ پالیسی اہم ثابت ہوگی جبکہ برآمدات میں بھی اضافہ یقینی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں تمام ذرائع سے خوراک کے حصول کے لئے موئثر اقدامات اٹھائے جار ہے ہیں با الخصوص بازاروں ، ہوٹلوں اور دیگر مقامات پر مانیٹرنگ کے موئثر نظام کے باعث عوام کو حفظان صحت کے مطابق خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی مرتب کردہ پالیسی سے صوبہ میں مطلوبہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ، کوالٹی کنٹرول کے ذریعہ ناقص اشیاء خوراک کے تدارک کے انسداد اٹھائے گئے اقدامات کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں ۔ ملاقات میں وفاقی وزیر مملکت نے گورنر سندھ کو بتایا کہ وفاقی حکومت عوام الناس کے لئے معیاری خوراک کی فراہمی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اس ضمن میں بین الاقوامی معیا ر کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے برآمدات میں اضافہ بھی ہو رہا ہے ، سمندری خوراک کو عالمی معیار کے مطابق کرنے سے برآمدا ت میں تسلسل سے اضافہ میں فشنگ انڈسٹری فعال کردار ادا کررہی ہے جبکہ برآمدا ت میں اضافہ ملکی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔

مزید :

علاقائی -