جامعہ کراچی کے ملازمین کی بے یقینی ختم کی جائے ،ارباب غلام رحیم

جامعہ کراچی کے ملازمین کی بے یقینی ختم کی جائے ،ارباب غلام رحیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سابق وزیر اعلیٰ سندھ ایم ، پی ، اے ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ جامعہ یونیورسٹی کراچی کے ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کر کے ملازمین کی بے چینی کو ختم کیا جائے یونیورسٹی انتظامیہ انسان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملازمین کو دھمکانا ڈرانا چھوڑ دیں ملازم گھر کے فرد کی طرح ہوتے ہیں ان سے جامعہ یونیورسٹی انتظامیہ کا ناروا سلوک کرنا نہ صرف قابل مذمت لیکن قابل افسوس ہے جامع یونیورسٹی میں اعلیٰ اور اہم عہدوں پر نا اہل افسران کو مقرر کرنا تعلیم دشمنی کے ساتھ ساتھ اہل اور تعلیم یافتہ لوگوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے برابر ہے ۔ ارباب غلام رحیم نے مزید کہا کہ جامعہ یونیورسٹی کے ملازمین کو دوسرے اداروں کی طرح اپ گریڈیشن کر کے انہیں میڈیکل الاؤنس کے ساتھ ساتھ دوسری تمام سہولتیں فوراً فراہم کی جائیں انہون نے کہا کہ میں سندھ اسمبلی کے ایوان کے اندر یا ایوان کے باہر جامع یونیورسٹی کے ملازمین کے حقوق کی حاصلات اور مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا جو میں قومی فرض سمجھتا ہوں ۔

مزید :

علاقائی -