مرید پیروں سے شادی کر نے لگے واقعی تبدیلی آگئی ، وزیر اطلاعات سندھ

مرید پیروں سے شادی کر نے لگے واقعی تبدیلی آگئی ، وزیر اطلاعات سندھ

کراچی (این این آئی) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ شادی عمران خان کا ذاتی معاملہ ہے ہم مبارکباد دیتے ہیں ، مریدپیروں سے شادی کررہے ہیں واقعی تبدیلی آگئی ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ خیبرپختونخوامیں عمران خان تبدیلی نہ لاسکے شادی ان کی تبدیلی ہے۔آئی جی سندھ کے معاملے پر وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ کے لیے وفاق کو22گریڈکے تین نام بھیجے ہیں، آئی جی سندھ کیلئے بھیجے گئے ناموں میں ترجیح عبد المجید دستی ہیں۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کی خلاف تحریک عدم اعتماد وفاق کی نااہلی ہے۔ پاناما کے بعد وفاقی حکومت ٹکرا ؤکی صورتحال چاہتی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ

مزید : علاقائی