بور یوالہ: تیز رفتار ویگن بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی ، 8افراد جاں بحق ، 25سے زائد زخمی

بور یوالہ: تیز رفتار ویگن بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی ، 8افراد جاں بحق ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بورے والا228گگو منڈی(نمائندہ خصوصی228نامہ نگار)بورے والا سے چیچہ وطنی جانے والی ویگن ٹائی راڈ کھلنے سے بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق،25سے زائد زخمی ہو گئےْ ویگن نمبر 7724-LXKبورے والا سے چیچہ وطنی کی طرف جا رہی تھی کہ اڈہ مسجد ڈیرہ ڈوگر اں والا کے قریب اوور لوڈڈ ٹیوٹا ہائی ایس ویگن کا ٹائی راڈ کھل گیا تیز رفتاری کی وجہ سے ڈرائیور ویگن پر قابو نہ رکھ سکا اور ویگن سامنے سے آنے والے ا ٹرالر نمبر 7724-TLGسے زور دار دھماکے سے جا ٹکرائی جس سے ویگن میں سوار 8افراد جن میں مرد ،خواتین اور بچے بحق ہو گئے۔ ان میں ممتاز احمد ،راشدہ بی بی ،غلام قادر ،سکینہ بی بی ،حقیقی بہنیں ایمان فاطمہ ،نتاشہ شامل ہیں۔دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ 20سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے جن میں نسرین بی بی ،محمد رفیق ،علی ممتاز ،صاحب بی بی ،احتشام ،خالدہ ریاض ،شوکت علی ،جنید ،مناہل ،اظہر حسین ،نعمان ممتاز ،شاہد ،عاشق ،تنویر ،عقیدت بی بی ،مبین علی شامل ہیں۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ملک طاہر مجید اور ایس ایچ او تھانہ شیخ فاضل موقع پر پہنچ گئے انہوں نے ریسکیو ٹیموں کے ساتھ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر امجد شکیل اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر عمران بھٹی نے ایمرجنسی پر تمام زخمیوں کی طبی امداد میں خود نگرانی کی ۔شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتا ل ریفر کر دیا گیا۔ ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک ،اسسٹنٹ کمشنر بورے والا راؤ تسلیم اختر،ڈی ایس پی آرگنائز کرائم سجاد ٹکا ،ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤ ن مہر ریاض سیال اور ایس ایچ او سٹی چوہدری عبدالمجید زخمیوں کی طبی امداد اور ان کے خون کے انتظامات کے لیے ہسپتال پہنچ گئے اور تمام انتظامات کی نگرانی کی حادثے کے عینی شاہدین کے مطابق ویگن میں گنجائش سے زائد سواریاں سوار تھیں اور ویگن انتہائی تیز رفتار تھی جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ 4مرد ،2خواتین اور دو بچیا ں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔حادثے کی اطلا ع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں اور ڈی ایس پی ملک طاہر مجید بھاری نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے ریسکیو1122کی ٹیموں نے لا شوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کو ازٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا ۔
حادثہ

مزید :

علاقائی -