لوئر کلاس کورس پاس کرنے والے 16 کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی

لوئر کلاس کورس پاس کرنے والے 16 کانسٹیبلز کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی

لاہور (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور ریجن بابر بخت قریشی نے لوئر کلاس کورس پاس کرنے والے 16 کانسٹبلان کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دی۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لاہور بابر بخت قریشی نے لوئر کلاس کورس پاس کرنے والے 16 کانسٹبلان طارق نثار 2274/C ، ضمیر حیدر 2288/C، منور حسین 1515/C ، تنویر احمد 1229/C ، آصف رشید 347/C ، معظم نواز1219/C ، ساجد علی 2144/C ، ذکا اللہ/C 2150 ، محمد یوسف 1823/، ثقلین رضا 1800/C ، مہرام علی/C 1052 ، محمد امجد 28/C ، عامر علی 1120/C ، سجاد حسین 1666/C ، عامر اقبال2208/C اورصداقت علی 1041/C کو ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر ترقی دی اور تمام ترقی پانے والے ملازمین کو محنت لگن اور ایمان داری سے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی۔

مزید : علاقائی