دو مختلف چھاپوں میں ڈکیت گینگ سمیت 4ملزم گرفتار

دو مختلف چھاپوں میں ڈکیت گینگ سمیت 4ملزم گرفتار

لاہور ( خبرنگار) سٹی ڈویژن اور اقبال ٹاون ڈویژن پولیس نے الگ الگ چھاپوں کے دوران ڈاکووں کے ایک گروہ سمیت چار ملزمان کوگرفتار کرلیاہے ۔ایس پی اقبا ل ٹاون رانا عمرفاروق کے مطابق نواں کوٹ پولیس نے شیراز ارشد عرف سنی ڈکیت کاسراغ لگاکردوڈاکووں کوگرفتارکرلیاہے ۔اور گرفتارملزمان شیراز ارشد عرف سنی اور اختررسول سے ہزاروں روپے نقدی زیورات موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیاہے گرفتار ملزمان نے نواں کوٹ ،شیراکوٹ ،ہنجروال ،سبزہ زار اور مصطفی ٹاون کے علاقہ میں واردتیں کرنے کا انکشاف کیاہے ۔ اسی طرح ایس پی سٹی ڈویژن علی رضاکے مطابق شاہدرہ پولیس نے دو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ملزمان عباس علی اور شوکت علی کو گرفتار کیاہے اور گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گٹکا برآمد کرلیاہے ۔

مزید : علاقائی