شاہدرہ:دریائے راوی سے 25سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

شاہدرہ:دریائے راوی سے 25سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد

لاہور(خبرنگار)شاہدرہ کے علاقے میں دریائے راوی سے 25سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے علاقے دریائے راوی میں پانی میں 25سالہ نامعلوم خاتون کی لاش تیرتی دیکھ کر راوی کنارے کھیلنے والے بچوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو دریا سے نکال کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مرنے والی خاتون نے ایک روز قبل بھی نئے راوی پل سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔ تاہم سول ڈیفنس عملے کی موجودگی پر خاتون وہاں سے چلی گئی تھی۔

مزید : علاقائی