ریٹائرڈ میجر منیراحمد کے قاتل گرفتار، آلہ قتل و مسروقہ نقدی برآمد

ریٹائرڈ میجر منیراحمد کے قاتل گرفتار، آلہ قتل و مسروقہ نقدی برآمد

  

لاہور(خبر نگار)انویسٹی گیشن پولیس ہومی سائیڈ یونٹ کاہنہ نے چند ماہ قبل میجر(ر) منیر احمدکوقتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرکے آلہ قتل اور نقدی برآمد کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل میجر (ر)منیر احمد کو نامعلوم ملزمان نے قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ نشتر کالونی میں درج ہوا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن ابرار حسین نیکوکارنے ہومی سائیڈ انچارج سب انسپکٹر رضاقت علی اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل سپیشل پولیس ٹیم تشکیل دی ۔ جس نے اس وارادت میں ملوث 2ملزموں دل مراد عرف زاہد اور ارشاد بی بی عرف جٹی کو گرفتار کر لیااور ان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونیوالا آلہ قتل ٹوکہ بھی برآمد کر لیا۔دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ریٹائرڈ میجر منیر احمد کے پاس بطور ڈرائیور کام کرتا تھا۔ جس نے مقتول میجر منیر احمد سے کچھ عرصہ قبل 14لاکھ روپے ادھار لیے تھے اورجب میجر منیر احمدنے مجھ سے رقم کی واپسی کا تقاضا کیا تو ان سے تلخ کلامی ہوگئی جس پر طیش میں آکر میں اور ساتھی دلشاد بی بی عرف جٹی نے تیز دھارٹوکے کی مدد سے اس کا گلا کاٹ دیااورگھر سے 10لاکھ روپے نقدی،رولیکس گھڑی اور ضروری کاغذات لے کر فرار ہو گئے تھے۔

مزید :

علاقائی -