راوی روڈ کے علاقہ میں قتل ہونیوالے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے

راوی روڈ کے علاقہ میں قتل ہونیوالے نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے ...

  

لاہور( خبرنگار ) راوی روڈ کے علاقہ میں قتل ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے ۔ نوجوان اور علی اپنے ماموں مشتاق علی کے پاس رہائش پذیر تھااور منڈی بہاوٗالدین کا رہائشی تھا مقتول اپنے ماموں کے گھر میں موجودتھاکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق قتل کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے ۔ایس ایچ او عاصم رفیع کے مطابق مقتول کے ماموں مشتاق علی کے بیان پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔دوسری جانب نوجوان احمد علی کے ورثانعش لیکرآبائی علاقہ روانہ گئے ہیں ۔

مزید :

علاقائی -