اسلام پورہ: جوئے کے اڈہ پر چھاپہ 7جواری گرفتار،داؤ پر لگی رقم برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر) اسلام پورہ پولیس نے کریک ڈاون کے دوران جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 7جواریے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاتفصیلات کے مطابق اسلام پورہ پولیس نے مخبر کی اطلاع پر اسلام پورہ بازار میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 7جواریوں کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داو پر لگی 75ہزار روپے کی نقدی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ رج کر لیا۔