ایمرجنسی آفیسرز اورریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز کے تربیتی کورس کا افتتاح

ایمرجنسی آفیسرز اورریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز کے تربیتی کورس کا افتتاح

لاہور ( کرائم رپورٹر): ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی آفیسرز اورریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز کے چار روزہ تربیتی کورس کا افتتاح کیا۔ جس کا انعقاد مینجرز ٹریننگ سنٹر ریسکیو1122 ہیڈ کوارٹرز میں کیا گیا۔ اس تربیتی کورس کا انعقاد16ایمرجنسی آفیسر اور3 ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسرز کیلئے کیا گیا تاکہ یونین کونسل کی سطح پر کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے قیام میں اپنا اہم کردار کر سکیں۔ کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی ریسکیو1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ ایسے کورسز کے انعقاد کا بنیادی مقصد ریسکیو افیسران کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے تاکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں کمیونٹی کی تربیت کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید : علاقائی