غالب مارکیٹ: مشروب ساز کمپنی کے ٹرک میں آگ لگنے سے ڈرائیور جاں بحق

غالب مارکیٹ: مشروب ساز کمپنی کے ٹرک میں آگ لگنے سے ڈرائیور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( خبرنگار )غا لب ما ر کیٹ کے علا قہ میں مشروب ساز کمپنی کے ٹرک میں آگ لگنے کے باعث ڈرایؤر جھلس کر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پالیا۔بتا یا گیا ہے کہ غا لب ما ر کیٹ کے علا قہ گورومانگٹ روڈ پر مشروب ساز کمپنی کے ٹرک میں سامان لوڈ کیا جارہا تھا جبکہ ٹرک کا ڈرائیور ٹرک میں ہی سویا ہواتھا کہ اس دوران اچانک ٹرک میں وائرنگ شارٹ ہونے سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے ٹرک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ڈرائیور کو نکلنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔ اطلاع ملنے پرریسکیو کی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ٹرک میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہے۔پو لیس کے مطا بق مختلف پہلو ؤ ں پر تفتیش کر رہے ہیں اصل حقا ئق تفتیش کے بعد سا منے آ ئیں گئے۔

مزید :

علاقائی -