گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کیس،ملزم عامر رضا اور ناہید اختر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کیس،ملزم عامر رضا اور ناہید اختر کے ناقابل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی عدالت نے گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کے مقدمے میں ملزم عامر رضا اور ناہید اختر کے ضمانتی مچلکے خارج کر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتا ر کرکے 11جنوری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ کی عدالت میں گردہ سکینڈل کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے ملزم عامر رضا اور ناہید اختر کے ضمانتی مچلکے خارج کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں،علاوہ ازیں وکلا ء کی جانب سے ڈاکٹر التمش کی درخواست ضمانت پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -