بداخلاقی کا مقدمہ، 60سالہ معذور شہری کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم

بداخلاقی کا مقدمہ، 60سالہ معذور شہری کی میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث 60سالہ معذوربزرگ شہری کی میڈیکل رپورٹ 22جنوری کوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست گزار معذور شہری مظفر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ پولیس نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے،میرا 2004ء میں ایکسیڈنٹ ہواتھا اور میں چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوں،مخالفین نے پیسوں کے لین دین کے تنازعہ پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا ہے،مخالفین نے پولیس کے ساتھ ساز باز کر کے2017ء میں بداخلاقی کے مقدمہ میں ملوث کیاہے۔

مزید :

علاقائی -