منشیات فروش کو ایک سال قید ،7ہزار جرمانہ

منشیات فروش کو ایک سال قید ،7ہزار جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث مجرم علی رضا کو ایک سال قید اور7ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔جرمانے کی عدم ادائیگی پرمجرم کومزید 3ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔ایڈیشنل سیشن جج ہما عنبرین کے روبرو مناواں پولیس نے ملزم علی رضاکے خلاف درج مقدمے کا چالان پیش کیا،سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے چرس برآمد کی تھی۔

،دوران تفتیش ملزم اعتراف جرم بھی کر چکا ہے،ملزم منشیات کی ناجائز خرید فروخت میں بھی ملوث ہے۔

مزید :

علاقائی -