مارکیٹوں، بازاروں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی: رضا صفدر کاظمی

مارکیٹوں، بازاروں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی: رضا صفدر کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)ایس پی سول لائن ڈویژن سید رضا صفدر کاظمی نے کہا ہے کہ مارکیٹوں، بازاروں اور تجارتی سنٹروں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہال روڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی قلعہ گجر سنگھ سرکل غلام دستگیر خان اور ایس ایچ او قلعہ گجر سنگھ تنویر پہلوان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ہال روڈ کے صدر بابر محمود نے انہیں سیکیورٹی مسائل سے آگاہ کیا۔ جس پر سید رضا صفد کاظمی نے کہا کہ لاہور پولیس تاجر برادری کے ساتھ ہے اور تاجر برادری کی سیکیورٹی اور مارکیٹوں و بازاروں سے تجاوزات کے خاتمہ کے لئے ہر ممکن کو شاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہال روڈ میں سیکیورٹی کے لئے پہلے سے مامور اہلکاروں کے ساتھ مزید تعداد بڑھا دی گئی اور جس میں ہال روڈ کی سیکیورٹی اور تجاوزات کے خلاف کارروائی سمیت ٹریفک کے بہاؤ میں بہتری آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کے مسائل حل کرنا لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے، جس کے لئے پولیس ہمہ وقت تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔

مزید :

علاقائی -