ضلع کچہری کے 3 سابق ملازمین کے کیس کی سماعت ملتوی

ضلع کچہری کے 3 سابق ملازمین کے کیس کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن جوادالحسن نے دہشت گردوں کو مبینہ طور پر اسلحہ بنا کردینے کے کیس میں ملوث ضلع کچہری کے سابق 3ملازمین کے کیس کی سماعت 10جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں سی ٹی ڈی نے ضلع کچہری کے 3سابق اہلکاروں وقار، سہیل بابر اور شوکت کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے ، عدالت نے اس کیس کے مزید گواہوں کو 10جنوری کو طلب کرلیا ہے ۔علاوہ ازیں سپیشل جج اینٹی کرپشن محمد قاسم نے ہیروین کے پیکٹ تبدیل کرنے کے کیس میں ملوث رائے ونڈ کے ڈی ایس پی محمد جہانگیر ،انسپکٹر محمود بھٹی اور سب انسپکٹر اعجازاحمد کے کیس کی سماعت 18جنوری تک ملتوی کردی ہے۔
،عدالت میں گزشتہ روزایک گواہ ڈی ایس پی اعظم غیاث کا بیان قلمبند کیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -