عدالتی حکم عدولی پر4سب انسپکٹرز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

عدالتی حکم عدولی پر4سب انسپکٹرز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے عدالتی حکم کے باوجود بطور گوا ہ پیش نہ ہونے پر باغبانپورہ تھانے کے 4سب انسپکٹرز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔ایڈیشنل سیشن جج حیدر امین نے اس ضمن میں سی سی پی او لاہور کو مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ باغبانپورہ کے 4سب انسپکٹرز محمد شمیل،شاہ نواز،طارق ظفر اور عبدالغفور قتل کے مقدمہ میں بطور گوا ہ پیش نہیں ہو رہے ہیں،چاروں سب انسپکٹر ز کے پیش نہ ہونے کے باعث مقدمہ 8سال سے التوا ء کا شکار ہے،عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونا ان کی پیشہ ورانہ غفلت ہے ۔

مزید : علاقائی