کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 2 مالکان پر20ہزار فی کس جرمانہ

کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی پر 2 مالکان پر20ہزار فی کس جرمانہ

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کی عدالت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والے 2 مکان مالکان پر20،20ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمران اصغر نے کرایہ داری آرڈیننس کیس کی سماعت کی۔تھانہ لوئرمال پولیس نے ملک ناصر اور عامر کے خلاف کرایہ داری آرڈیننس کا مقدمہ درج کررکھاہے۔ملزموں نے کرایہ داروں کا اندراج کرائے بغیر اپنے مکان کرایہ پر دے رکھے تھے۔

مزید :

علاقائی -