یو سی چیئرمینوں کو ترقیاتی فنڈزجاری نہ کرنے کیخلاف درخواست میں حکم امتناعی کی استدعا مسترد

یو سی چیئرمینوں کو ترقیاتی فنڈزجاری نہ کرنے کیخلاف درخواست میں حکم امتناعی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کو ترقیاتی فنڈزجاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست میں حکم امتناعی کی استدعا مسترد کر دی،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات کو جواب داخل کرانے کا آخری موقع دے دیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزاروں کے وکیل یونس نول کا مؤقف سننے کے بعد عدالت نے حکم امتناعی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22جنوری کو جواب طلب کر لیاہے۔

استدعا مسترد

مزید : صفحہ آخر