سپریم کورٹ ، چاروں آئی جی جیل خانہ جات سے جیلوں میں پینے کے پانی سے متعلق رپورٹ طلب

سپریم کورٹ ، چاروں آئی جی جیل خانہ جات سے جیلوں میں پینے کے پانی سے متعلق ...

  

اسلا م آباد(آئی این پی ) چیف جسٹس پاکستان نے جیلوں میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے چاروں صوبوں کے آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کرلی ۔رجسٹرار سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جیلوں میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے سے متعلق ایک شہری کی درخواست پر نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے چاروں صوبوں کے آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

سپریم کورٹ

مزید :

صفحہ آخر -