اورنج ٹرین : فنڈز تفصیلات کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط

اورنج ٹرین : فنڈز تفصیلات کی فراہمی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)اورنج لائن ٹرین کی لاگت بڑھنے سے دیگر محکموں کے استعمال کئے جانے والے فنڈز کی تفصیلات کی فراہمی کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو ایک اور خط لکھ دیا گیاہے۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب ڈی جی ایل ڈی اے اور نیسپاک کو بھجوائے گئے خط میں اورنج لائن ٹرین منصوبے کو ایک غیر اہم اور سفید ہاتھی قرار دیا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ منصوبے کے بارے وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر حکام کو رابطہ کیا گیا لیکن بے سود رہا، خط میں تشویش کا اظہار کیا گیا کہ اورنج لائن ٹرین میں صحت اور تعلیم سمیت دیگر محکموں کا بجٹ بھی شامل کر دیا گیا ہے، خط میں چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کے اورنج لائن ٹرین سے متعلق ریمارکس کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کے لئے ایکزیم بینک سمیت دیگر سے لئے جانے والے قرضوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں اور دیگر محکموں کے کتنے فنڈز استعمال کئے گئے ہیں ان کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔
وزیر اعلیٰ ؍ خط

مزید :

صفحہ آخر -