وکلاء کمیونٹی تارکین وطن کے مسائل ختم کرنے میں کردار ادا کرے: بیرسٹر امجد

وکلاء کمیونٹی تارکین وطن کے مسائل ختم کرنے میں کردار ادا کرے: بیرسٹر امجد

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز برطانیہ کے چیئرمین بیرسٹر امجد ملک نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے دل اپنے وطن کے لئے دھڑکتے ہیں،پاکستانی وکلاء اپنے ہم وطنوں کے مسائل کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر شفقت محمود چوہان،ایسویسی ایشن آف پاکستانی لائرز کے مرکزی عہدیدار یونس نول اور وکلاء وفد سے ملاقات کرتے ہوئے بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ بیرون ملک مقیم 90لاکھ پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ تارکین وطن کو پاکستان میں سرمایہ کاری اور جائیدادوں کے تحفظ کے بہت سارے مسائل کا سامنا ہے،انہوں نے کہا کہ وکلاء کمیونٹی اپنے ہم وطنوں کے مسائل کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرے،لاہور ہائیکورٹ بار کے سابق صدر شفقت محمود چوہان نے کہا کہ بار کی سطح پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر طرح کی قانونی مدد کی فراہمی کے لئے قرار داد منظور کرائی جائے گی۔

بیرسٹر امجد

مزید :

صفحہ آخر -