موسم سرماکی تعطیلات ختم ، آج سے ججوں کا نیا عدالتی روسٹر جاری

موسم سرماکی تعطیلات ختم ، آج سے ججوں کا نیا عدالتی روسٹر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی)موسم سرما کی عدالتی تعطیلات آج09جنوری سے ختم ہوں گی،لاہور ہائیکورٹ اور ضلعی عدلیہ میں 9جنوری سے معمول کے مطابق عدالتی امور نمٹائے جائیں گے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی ہدایت پر ججوں کا نیا عدالتی روسٹرجاری کر دیا گیاہے۔عدالتی روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے 35سنگل ،12ڈویژن اور30خصوصی بنچ تشکلیل دئیے گئے ہیں،ملتان بنچ کے لئے 6 ڈویژن اور 11سنگل ،راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے 8سنگل اور دو ڈویژن جبکہ بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے 4ڈویژن اور5سنگل بنچ تشکیل دئیے گئے ہیں،نو تشکیل شدہ بنچز اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات آئینی ،سول اور فوجداری اپیلوں کے علاوہ فیملی اور ٹیکس سے متعلقہ مقدمات اور اپیلوں کی سماعت کریں گے۔
عدالتی تعطیلات ختم

مزید :

صفحہ آخر -