ایف بی آر کے نجی بینک منیجر کو بھجوائے گئے 20 لاکھ کے ٹیکس نوٹس کیخلاف درخواست پر حکم امتناعی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے نجی بینک مینجر کو بھجوائے گئے 20 لاکھ روپے کے ٹیکس نوٹس کے خلاف درخواست پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے نجی بنک مینجر عمران مرزا کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایف بی آر نے غیر قانونی طور پر صارف کے اکاؤنٹ سے پیسے ٹرانسفر کرنے کا حکم دیا تھا جس پر عمل نہ کرنے پر ایف بی آر نے غیر قانونی طور پر 20لاکھ کے نوٹس بجھوا دیئے ہیں جو کہ خلاف قانون ہے۔
حکم امتناعی