فوڈ اتھارٹی کی گندے انڈے فروخت کرنیوالوں کو 3ماہ کی ڈیڈ لائن

فوڈ اتھارٹی کی گندے انڈے فروخت کرنیوالوں کو 3ماہ کی ڈیڈ لائن

لاہور (آن لائن)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے خراب انڈوں کے کاروبار کی بڑھتی ہوئے شکایات کے پیش نظر انڈوں کا کاروبار کرنیوالوں کو معیار بہتر کرنے کیلئے تین ماہ کی ڈیڈلائن دے دی ، یکم اپریل کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کرنے کی وارننگ بھی جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری وارننگ کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پیور فوڈ ریگولیشنز2017کے مطابق انڈوں کو ایسی جگہ پر محفوظ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں جہاں درجہ حرارت25 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو۔علاوہ ازیں انڈوں کے اوپر تاریخ تنسیخ بھی واضح طور پرلکھی جائے۔انڈوں کے ٹرے صاف ،خشک جگہ پر رکھنے اور تیز روشنی سے بچانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔وارننگ میں مزید کہا گیا ہے کہ انڈوں کا چھلکا صاف اور ٹوٹا ہوا نہ ہو۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے رعائتی مدت برائے اصلاح معیار3 ماہ مقرر کی ہے جو 30مارچ2018 کو ختم ہو جائے گی ۔اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ خراب انڈوں کے کاروبار کی بڑھتی ہوئے شکایات کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ مقرر مدت کے بعد ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔

پنجاب فو ڈ اتھارٹی

مزید : صفحہ آخر