ایرانی وزیر خارجہ کو آئندہ ہفتے یورپی یونین میں طلب کرنے کا فیصلہ

ایرانی وزیر خارجہ کو آئندہ ہفتے یورپی یونین میں طلب کرنے کا فیصلہ

برسلز (آن لائن) یورپی یونین نے ایران میں حکومت مخالف حالیہ پرتشدد مظاہروں کے پیش نظر ایرانی وزیر خارجہ کو اگلے ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جرمن وزیر خارجہ سگمار کیبرئیل اور یورپی یونین میں شامل ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ اگلے ہفتے ایرانی وزیر خارجہ کو بلا کر حالیہ مظاہروں پر بات چیت کی جائے اور مسئلے کا حل نکالا جائے ۔ تاہم جرمن وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم حقوق کی آزادی کے لئے ہونے والے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہین کہ ایران بھی ایسا کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برلن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہنمائی نہیں کرے گا ۔

مزید : صفحہ آخر