پرویز خٹک نے نیشنل ایکشن پلان کا بیڑہ غرق کر دیا : غلام احمد بلور

پرویز خٹک نے نیشنل ایکشن پلان کا بیڑہ غرق کر دیا : غلام احمد بلور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے دفاع پاکستان کونسل کے جلسے میں شرکت کر کے نیشنل ایکشن پلان کا بیڑہ غرق کر دیا، سابق وزیراعظم نواز شریف کو سیاسی شہید بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پیر کو اپنے بیان میں غلام احمد بلور نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دفاع پاکستان کونسل کے جلسے میں شرکت کر کے نیشنل ایکشن پلان کا بیڑہ غرق کر دیاہے، انتخابات وقت پر اور مردم شماری کے مطابق ہونے چاہئیں، قبل از وقت انتخابات ہوئے تو این ایف سی ایوارڈ سے محروم ہو جائیں گے۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سیاسی شہید بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
غلام احمد بلور

مزید :

صفحہ آخر -